مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ دکھا کر چینی مردوں کی لڑکیوں سے شادیاں
ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۱۹
شیئر کریں
چینی مرد نے لاہور کے میرج بیورو کی وساطت سے منڈی بہائوالدین کی لڑکی سے شادی رچا لی۔ پولیس نے چینی مرد کی سفری دستاویزات تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔ چینی مردوں کی جانب سے مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ دکھا کر مسلمان لڑکیوں سے شادیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شادیاں لاہور میں واقع میرج بیوروکی وساطت سے طے پار رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک اور شادی کرنے والی لڑکی کا تعلق منڈی بہائو الدین شہر سے ہے ۔ پولیس نے چینی مرد کی سفری دستاویزات تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی پی او ناصر سیال کے مطابق معاملہ کو قانونی پہلوئوں سے دیکھ رہے ہیں۔