چاند دیکھنے پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے ،فواد چودھری
ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ علما کا احترام ہے لیکن پوری دینا میں چاند دیکھنے کے معاملات رضا کارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں، عید اور رمضان کے چاند دیکھنے پر 40 لاکھ خرچ کر دینا کہاں کی عقلمندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کے لیے کمیٹی قائم کرنے کے حوالے سے رائے دی ہے ہر کسی کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں، کم ازکم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں ہونا چاہیے ، پوری دنیا میں ایسے معاملات رضا کارانہ ہوتے ہیں، رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں، چاند دیکھنے پر قومی خزانے سے بھاری رقم خرچ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے علما اکرام انکی تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، چاند دیکھنے کے لئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے ، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے ۔