میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں،شہباز شریف

تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں،شہباز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

حکومت کا خاصا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔ اتحادی حکومت مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے

وزیراعظم کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان بازی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ ، خواجہ سعد رفیق شامل

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان بازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا خاصا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے مثبت ثمرات براہ راست چھوٹے طبقے کو منتقل کیے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت میں چل پڑی، آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی اتحادی حکومت کی دن رات انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کی جنگ پاکستان تو کیا عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، عالمی دنیا کو منایا کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک سال ہو گیا، کوئی تو اعتراض ہوگا ہم نے وزارتیں نہیں لیں، ہمارے نیئر بخاری نے سی ای سی کا فیصلہ پڑھا تھا کہ کینالز کے حوالے سے حکومت کے یکطرفہ فیصلے کو پاکستان پیپلزپارٹی سپورٹ نہیں کرتی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ حکومت نے ہم سے طے کیا تھا کہ چاروں صوبوں کے ترقیاتی منصوبے وہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی مل کر بنائیں گے ، تو آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس مشاورت کے بغیر ہم کسی بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر پی ایس ڈی پی اور بجٹ بنائیں گے ، ہم نے وفاق کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا، ہم نے وفاق کو قربانیوں سے جوڑ کر بچا کر رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں