میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم ،افسران کے کوائف ، تجرے واہلیت کیلئے جانچ کمیٹی قائم

محکمہ تعلیم ،افسران کے کوائف ، تجرے واہلیت کیلئے جانچ کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
هفته, ۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم کو درست کرنے کیلیئے ڈنڈا اٹھالیا سندہ بھر کے تمام ڈائریکٹر تعلیم سمیت ڈی ای او اے ڈی او اسسٹنٹ اے ڈی او سپرنٹنڈنٹ کی اہلیت کی جانچ کیلیئے وزیر تعلیم کی سربراہی میں جانچ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں سیکریٹری تعلیم بھی شامل ہونگے ڈائریکٹر تعلیم, ڈی ای او سمیت دیگر افسران کی سٹی گم ہوگئی بیشتر اعلی افسران کی بھرتیاں اور تعلیمی اسناد بھی جعلی ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن No-SO(GA)10-22/2024کے مطابق کمیٹیA جس کے چیئرمین وزیر تعلیم سندہ ہیں جبکہ سیکریٹری تعلیم سندھ،چیف پروگرام منیجر ریفارم سپورٹ یونٹ اور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم مزکورہ کمیٹی کے ممبر ہیں تشکیل کردہ کمیٹی 16اپریل کو گریڈ بی ایس 20کے ڈائریکٹر تعلیم اور گریڈ بی ایس 19 کے ضلعی تعلیمی افسران ڈی ای او کے انٹرویو کریں گے جس میں ان کی تعلیمی قابلیت تعلیمی اسناد اور تجربے کی جانچ کریں آیا کہ متعلقہ شخص اپنے حاصل کردہ عہدے کی قابلیت کے اہل ہے یا رشوت اور سفارش کے ذریعے عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے مزکورہ نوٹیفیکیشن 27 مارچ کو جاری کیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ تعلیم کے افسران کی دوڑیں لگ گئی ہیں انہوں نے خود کو بچانے کیلئے اپنے اعلی سطحی تعلقات کا تک رسائی شروع کردی ہے واضح رہے کہ محکمہ تعلیم میں متعدد اعلی عہدوں پر براجمان افسران کی بھرتیاں بوگس ہیں جبکہ انکی تعلیمی اسناد بھی جعلی ہیں ان افسران نے خود کو بچانے کی کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ دوسرا نوٹیفیکیشن نمبر SO(GA)10-23/2024 ہے جس میں کمیٹی B تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین اسپیشل سیکریٹری تعلیم ہیں ممبران میں ایڈیشنل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اور سینئر پروگرام منیجر آر ایس یو شامل ہیں یہ کمیٹی گریڈ 17 کے تعلقہ افسران کے انٹرویو کرکے جانچ کرے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں