کراچی میں بے رحم ڈاکوئوں نے 2شہری مار ڈالے،3ماہ میں 54افراد قتل
شیئر کریں
کراچی میں بے رحم ڈاکوئوں نے مزید 2شہریوں کی جان لے لی ،3ماہ میں 54افراد قتل کیے جاچکے ہیں۔کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیے گئے افراد کی تعداد میں ہر گزتے دن کے ساتھ اضافہ ہونے لگا۔پولیس نے منگھو پیر میں 2 افراد کی ہلاکت کا ذمے دار ڈاکوئوں کو قرار دے دیا جبکہ فائرنگ میں ملوث ایک ڈاکو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔شارع فیصل پر نرسری کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے سادہ لباس پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔دوسری طرف گلستان جوہر میں ہوٹل پر سحری کرنے والوں کے ساتھ ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوئوں نے شہریوں کو لوٹنے کے ساتھ ہوٹل مالک اور ملازمین کو بھی لوٹا ۔اورنگی ٹائون سے 2ملزم گرفتار کیے گئے ہیں، رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کی بفرزون میں الیکٹرونکس کی دکان میں واردات کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔