سلیکٹرز نے بغیر کسی وجہ ڈراپ کیا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا، عماد وسیم
ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے ا?ل راؤنڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر سیلکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نظر انداز کیے گئے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اگر انہیں سلیکٹرز کی جانب سے بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔