سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں نیا سسٹم لاگو
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں نیا سسٹم لاگو، رینجنل ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین ریحان الائچی نے سسٹم سنبھال لیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات بھی بائی پاس، سابقہ سسٹم کا کرتا دہرتا عدنان شاہ بخاری بھی نئے سسٹم میں شامل، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نیا سسٹم لاگو ہوگیا ہے، رینجنل ڈائریکٹر انجینئر محمد رقیب نے چارج سنبھالتے ہوئے ادارے کے اندر نیا سسٹم لاگو کرتے ہوئے تمام معاملات مبینہ فرنٹ مین ریحان الائچی کے حوالے کردیئے ہیں، انجینئر محمد رقیب کے چارج سنبھالنے سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن سید عدنان شاہ بخاری سسٹم کا کرتا دہرتا تھا اور ایس بی سی اے میں تمام تقرریاں و تبادلے عدنان شاہ بخاری کے کہنے پر ہوتی تھیں، ذرائع کے مطابق انجنئیر محمد رقیب 15 دن سے آفیس سے غائب ہے اور ایسے شکایت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید زرداری نے اچانک دورے کے دوران غائب ہونے پر ڈائریکٹر جنرل کو بھی لیٹر لکھ کر دی تھی، ذرائع کے مطابق ریحان الائچی کی تقرری کراچی میں ہے لیکن وہ حیدرآباد آفیس میں بیٹھ کر حیدرآباد کے تمام معاملات دیکھتا ہے، سابقہ سسٹم کا کرتا دہرتا عدنان شاہ بخاری بھی نئے سسٹم میں شامل ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق انجینئر محمد رقیب اور اس کا سسٹم گریڈ 20 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید زرداری کے اختیارات بھی بائی پاس کر رہا جس پر ایڈیشنل ڈی جی نے ڈائریکٹر جنرل ک2 شکایات بھی لگائی ہے اور اکثر فائلیں ڈائرکٹ بھیجی جاتی ہیں، انجینئر محمد رقیب کے سسٹم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید زرداری میں لین دین کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر چکا ہے۔