میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر پھر مہنگا ،185روپے سے بھی تجاوز کرگیا

ڈالر پھر مہنگا ،185روپے سے بھی تجاوز کرگیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 185روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی رہی اور مارکیٹ 1200سے پوائنٹس تک گر گئی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ انٹربینک میں کاروبارکے دوران پہلے ڈالر کی قدر میں 66 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 184.75 روپے کا ہوگیا لیکن روپے کی بے قدری کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.31 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 185 روپے سے تجاوز کرکے 185 روپے40 پیسے کا ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں