میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں جمعہ، اتوار کو کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ میں جمعہ، اتوار کو کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا، اب سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کاروباری مراکز کے لیے 31 مارچ کو نئے اوقات کار کا اعلان کیا تھا جس کے تحت صوبے میں کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم اس میں ابہام کے سبب تاجر پریشان تھے۔پیر کو محکمہ داخلہ نے ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بازاروں اور شاپنگ مالز کو ہفتے میں یکساں دو روز جمعہ اور اتوار کو بند رکھا جائے گا تاہم میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پٹرول پمپ، بیکریز، دودھ کی دکانیں اور ریستوران ( کھانے پینے کے مراکز) پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ان دو دنوں میں کاروبار بند رہے گا، 31 مارچ کو جاری کردہ نوٹی فکشن میں ابہام کے باعث ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، قبل ازیں ہر شہر کے لیے الگ الگ سیف ڈیز مقرر کیے گئے تھے جس کے باعث ابہام پیدا ہورہا تھا۔علاوہ ازیں سندھ بھر میں ہوٹلز ریسٹورنٹ میں انڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی۔ رات دس بجے کے بعد ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں