جی ایم سی میڈیکل کالج میدان جنگ بن گیا، طلبا کے دو گروپوں میں جھگڑا
شیئر کریں
جی ایم سی میڈیکل کالج میں طلبہ کے دو گروپوں میں جھگڑا،اسپتال میدان جنگ بن گیا، گیارہ سے زائد طلباء زخمی ، 13طلباء گرفتار ، این سی داخل ، انتظامیہ نے معاملے پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، تفصیلات کے مطابق جی ایم سی میڈیکل کالج و اسپتال سکھر میں زیر تعلیم طلباء کے دو گروپوں میں اچانک جھگڑا شروع ہو گیا اور نوبت ہاتھ پائی تک جا پہنچی ، دونوں گروپوں کے طلباء نے ایک دوسرے پر اینٹیں اور ڈنڈے برسانا شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں گیارہ سے زائد طلباء زخمی ہو گئے انتظامیہ کی جانب سے اطلاع پر پولیس کو طلب کر لیا گیا اور 13سے زائد طلباء کے خلاف این سی داخل کرائی گئی ہے جن میں عمران ولد امداد علی ، کامران ، ثناء اللہ ، سرفراز ، اویس ، سغاوت ، منظور ، سجاد ، رحمان ، اظہر علی ، نظر محمد ، محمد اسلم ، لیاقت و دیگر شامل ہیں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا جبکہ زخمی ہونے والے طلباء کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ منتقل کر کے انہیںٰ طبی امداد فراہم کی دوسری جانب جی ایم سی میڈیکل کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جھگڑا معمولی بات پر ہوا ہے صلح کرانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اچانک یہ واقعہ پیش آگیا ، کالج کی پرامن فضاء کو خراب ہونے نہیں دیا جائیگا اور تمام معاملے کیلئے پانچ رکنی پروفیسرز ڈاکٹرز کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کریگی اور ملوث طلباء کے خلاف کالج قوانین کے مطابق سزا دی جائیگی ۔