قندھار میں آپریشن ، 37 طالبان جاں بحق،28 زخمی
ویب ڈیسک
منگل, ۶ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
قندھار میں افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔افغان سیکورٹی حکام کا کہنا ہے قندھار کے متعدد اضلاع پر طالبان کا قبضہ تھا، تاہم گزشتہ روز آپریشن کے بعد ان اضلاع کو طالبان کے قبضے سے چھڑالیا گیا ہے جب کہ طالبان اپنی گاڑیاں اور لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔