میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز لیگ کی ڈیل ہو رہی ہے، سب راز پتہ ہیں ،نبیل گبول

نواز لیگ کی ڈیل ہو رہی ہے، سب راز پتہ ہیں ،نبیل گبول

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیاڈیل کی ہے ہمارے دل میں بہت سے راز ہیں ن لیگ اب بھی ڈیل کررہی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ نوازشریف ڈیل کر کے باہرگئے اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے ملاقاتیں چل رہی ہیں یہ ابھی بھی ڈیل کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کیاڈیل کی سب پتہ ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیا ڈیل کی ہے یہ سینیٹ میں 27سینیٹر کے گروپ کوبھی واپس لینے کیلئے تیارہیں ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم سے علیحدگی کااعلان کریں۔نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہے یانہیں نقصان کسی کانہیں ہے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں رہتی تونقصان مسلم لیگ ن کاہے ہمیں پی ڈی ایم میں نہیں رکھناچاہتے توفضل الرحمان اعلان کردیں، اعلان کامطلب ہو گا ہم نے پی ڈی ایم کونہیں چھوڑابلکہ ہمیں نکالاگیا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف بیماری پر باہر گئے تھے وزیراعظم نے منظوری دی تھی، کابینہ کی منظوری سے نوازشریف کوباہربھیجاگیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں دوبارہ کہتا ہوں مریم نواز باہر نہیں جائیں گی حکومت بیشک مریم نواز کا پاسپورٹ لیکرسمندرمیں پھینک دے، مریم نواز کا بیرون ملک جانے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں