چمن اور طورخم بارڈر 4 روز کیلئے کھول دیے گئے
ویب ڈیسک
پیر, ۶ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کھول دیا، دونوں بارڈر 4 روز تک کھلے رہیں گے ۔ملک میں موجود افغان شہریوں کی 9 اپریل تک واپسی جاری رہے گی، ہزاروں کی تعداد میں چمن باڈر پر محصور افغان شہریوں کا افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے ، باب دوستی چارروز کیلئے یکطرفہ جانے والوں کیلئے کھلارہے گا، اسی طرح افغان ٹریڈ ٹرانزٹ، نیٹو افواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔سکیورٹی حکام نے کہا کہ پیدل افغانستان جانے والوں کو بائیو میٹرک سسٹم سے گزارا جارہا ہے ۔سرکاری حکام کے مطابق طورخم سرحد کے ذریعے ایک ہزار افغان مہاجرین افغانستان جائیں گے ، طورخم سرحد کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گذشتہ 3 ہفتوں سے بند اور تمام تجارتی سرگرمیاں معطل تھی۔