میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عطا الرحمن

ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عطا الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے ، ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے ، کنفرم کورونا کیسز کی تعداد معلوم نہیں ہوسکتی۔عطا الرحمان نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے ،اس وائرس سے نمٹنے کے لیے ہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ کم ہورہے ہیں استعداد میں اضافہ کرنا چاہئے ، ملک میں 40 سے 50 ہزار ٹیسٹ یومیہ ہونے چاہیے ، ملک میں اس وقت ٹیسٹ کم ہورہے ہیں اس لیے متاثرین کی تعداد کم ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں