پنجاب گندم لانیوالی گاڑیوں کو سندھ میں روک لیا گیا
شیئر کریں
پنجاب گندم لانیوالی گاڑیوں کو سانگھڑ، پنوں عاقل اور اباڑو میں گاڑیوں کو روک لیا گیا۔گندم کی بین الصوبائی ترسیل کے معاملے پر سندھ اور پنجاب میں تنازع پیدا ہو گیا،سول اور عسکری حکام کے ذریعے طے پانے والے معاہدے اور طریقہ کار کے باوجود محکمہ خوراک سندھ کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے اپنے ہی سیکرٹری فوڈ سندھ کے تحریری احکامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری پرمٹ رکھنے والی پنجاب جانیوالی گندم سے بھری گاڑیاں روکنا شروع کردیں۔تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بغیر پرمٹ والی گاڑیوں کو سندھ فوڈ کی جانب سے پنجاب کی سرحد کنارے بنائی گئی چار چیک پوسٹوں پر مبینہ طور پرفی گاڑی 1 لاکھ20 ہزار روپے رشوت وصول کر کے گندم لی جانے دی جا رہی ہے ،حکومت پنجاب نے سندھ کے عدم تعاون کے پیش نظر گندم کی ترسیل کا معاملہ کورونا رابطہ کمیٹی ایجنڈے میں شامل کروا دیا۔علاوہ ازیں پنجاب میں گندم کی نئی فصل سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 500 روپے فی بوری کمی ہو گئی۔ مزید برآں محکمہ خوراک ضلع راجن پورکے مراکز پر کسانوں کو باردانہ کا اجرا کرے گا۔