میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرفتاری کیلئے نیب کا چھاپہ، حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

گرفتاری کیلئے نیب کا چھاپہ، حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک
هفته, ۶ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ پر چھاپے کے معاملے پر حمزہ شہباز کے محافظوں کیخلاف تھانہ ماڈل ٹائو ن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے معاملے پر کارسرکار میں مداخلت ، دھمکیوں سمیت 6مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ نیب ٹیم کے ہمراہ جانے والے ڈرائیور ممتاز حسین کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹائون میں درج کیا گیا ۔تھانہ ماڈل ٹائون پولیس کی طرف سے مقدمہ زیردفعہ 506، 353، 148، 427، 186 اور 149 کے تحت درج کیا گیا۔درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب ٹیم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچی تو ان کے گارڈز نے نیب ٹیم پر اسلحہ تان لیا۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ گارڈز نے نیچے اتار کر زد و کوب کیا اور کپڑے پھاڑ دیے ،گارڈز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالی گاڑی کا شیشہ توڑ اور ڈگی کو نقصان پہنچایا۔ایف آئی آرکے متن میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ گارڈز نے مجھے اور دیگر ساتھیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب )نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی لاہور میں رہائشگاہ پر حمزہ شہباز کی گرفتار کے لیے چھاپہ مارا تاہم بغیر گرفتاری کے واپس روانہ ہو گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں