میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چار سال میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا

چار سال میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا

ویب ڈیسک
هفته, ۶ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

آئندہ چار سال کے دوران ملک میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ اوگرا کی اسٹیٹ آف دی ریگولیٹری پیٹرولیم انڈسٹری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چار سال میں گیس کا شارٹ فال چار ہزار 600ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گا۔ اس وقت گیس کی طلب چھ ہزار 917 ایم ایم سی ایف ڈی اور فراہمی 3509ایم ایم سی ایف ڈی ہے ۔ آئندہ چار سال کے دوران گیس کی طلب اور رسد کا شارٹ فال 1200ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اوگراکی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار سال میں گیس کی طلب سات ہزار 244ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گی جبکہ گیس کی فراہمی کا تخمینہ دو ہزار 592ایم ایم سی ایف ڈی لگایا گیا ہے ۔ اوگرا کے مطابق اگر پاکستان ایل این جی کی درآمد کا سلسلہ جاری رکھے گا توآئندہ چار سال کے دوران ایل این جی کی درآمد میں 600ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ ہو جائے گا۔ اوگرا کے مطابق اگر پاکستان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا منصوبہ شروع کیا تو اس سے 450ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ جبکہ تاپی گیس منصوبہ سے بھی 500ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں