میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا،

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا بھر سے پادریوں نے وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں جمع ہو کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ پادری صدر کو ریزیلوٹ ڈیسک کے گرد گھیرے کھڑے ہیں اور متعدد مذہبی رہنما دعا کے دوران صدر ٹرمپ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔

یہ دعا امریکی صدر کے لیے صحت، تحفظ اور رہنمائی کی نیت سے کی گئی، جس میں وائٹ ہاس کے اعلی حکام اور روحانی رہنماں نے بھی شرکت کی۔ یہ تقریب ٹرمپ کی ذاتی اور سیاسی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی دعاں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے اور اس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں نے صدر کے مستقبل کے فیصلوں اور قومی خدمت میں کامیابی کی دعا کی۔

یہ اجتماع وائٹ ہاؤس فیتھ آفس کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں ڈیوڈ بارٹون، روبرٹ جیفرس جیسے معروف پادریوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں پادری رابرٹ جیفرس نے کہا کہ صدر کے لیے دعا کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اوول آفس میں ہونے والا یہ دعائیہ اجتماع صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور قدامت پسند مسیحی رہنماؤں کے درمیان قریبی تعلقات کی ایک تازہ مثال ہے، جس نے حالیہ برسوں میں واشنگٹن میں سیاسی پیغام رسانی اور پالیسی مباحث کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں