امریکا کی بھارت کو روس سے ایک ماہ کے لیے تیل خریدنے کی رعایت
جرات ڈیسک
جمعه, ۶ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
فیصلے کا مقصد عالمی تیل سپلائی میں ممکنہ خلل کو کم کرنا بھی بتایا جا رہا ہے،غیرملکی میڈیا
امریکا نے بھارت کو روس سے 1 ماہ کے لیے تیل خریدنے کی رعایت دے دی۔ایران جنگ کے باعث عالمی تیل بازار میں دبا کے درمیان امریکا نے بھارت کو 30 دن کے لیے روس سے خام تیل فروخت کرنے کی عارضی اجازت دی ہے۔ امریکی سیکریٹری آف ٹریژری اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق یہ رعایت صرف سمندر میں پھنسے روسی تیل کی خریداری تک محدود ہو گی، روس کو بڑا مالی فائدہ نہیں ہو گا۔ امریکا کے 2 اعلیٰ عہدے داروں نے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے روس کے توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں کے باوجود بعض مخصوص ترسیلات کو آگے بڑھانے کے لیے 30 دن کی عارضی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عالمی تیل سپلائی میں ممکنہ خلل کو کم کرنا بھی بتایا جا رہا ہے۔


