گڈاپ ٹائون، علی محمد گوٹھ کی گلیاں گندے پانی کا تالاب بن گئیں
شیئر کریں
ضلع ملیر گڈاپ ٹاون میں واقع پپری علی محمد گوٹھ کی گلیاں گٹر کے گندے پانی کا تالاب بن گئیں، گرلز اسکول کے سامنے کچرے و گندگی کا ڈھیر، طالبات و اساتذہ بدبو سے پریشان، مکینوں کا احتجاج، بلدیاتی نمائیندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، دو روز میں صفائی نہیں ہوئی تو قومی شاہراہ پر دھرنہ دینگے، مظاہرین ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے علاقے گڈاپ ٹاون پپری علی محمد گوٹھ میں گٹر ابل پڑے، گندہ پانی گھروں میں داخل ہوگیا مکینون نے تنگ آکر علاقے میں سیوریج و صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یوسی چئیرمین اور ٹاون چئیرمین گڈاپ ٹاون کے خلاف شدید نعریبازی کی اس موقع پر مظاہرین میں سے مشتاق شاہ، ظہیر چانڈیو و دیگر نے کہا کہ ایک عرصے سے علی محمد گوٹھ میں گٹر ابل رہے ہیں اور گلیاں و گھر گندے پانی کا تالاب بنے ہوئے ہیں اب تو پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے گرلز اسکول کے سامنے کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے پورے علاقے میں تعفن و بدبو پھیل گئی ہے جس کے باعث طالبات و اساتذہ کو آمد و رفت میں اور تدریسی عمل میں شدید دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا یوسی و ٹان آفیس میں شکایات درج کروائی ہیں لیکن کوئی ہماری فریاد سننے و کام کرنے کو تیار نہیں ہے بلدیاتی منتخب نمائندے صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں اس لئے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ دو روز میں اگر صفائی نہیں ہوئی تو ہم نیشنل ہائی وے بند کرینگے۔