بنوں میں شدت پسندوں کا حملہ، 2ایف سی اہلکار شہید
ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں باران ڈیم کے قریب شدت پسندوں کے حملے میں 2ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ بنوں میں باران ڈیم کے قریب پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں کے حملہ کردیا۔حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے، شہدا میں شرافت علی اور سیف اللہ سپاہی شامل ہیں۔ایف سی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو سی ایم ایچ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔