دیوالیہ ہونے سے ملک ختم نہیں ہوتے، آصف زرداری
شیئر کریں
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 10 دفعہ جاپان دیوالیہ ہوا پھر کم بیک کیا، یہ ملک ہے پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں، ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے۔آصف علی زرداری نجی طیارے پر اسلام آباد سے ملتان پہنچے، پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا، ملتان ائیرپورٹ سے وہ وہاڑی روانہ ہوئے، یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی ان کے ساتھ ہیں، سابق صدر اپنے دو روزہ دورہ وہاڑی کے دوران صحافیوں، پیپلز لائرز ونگ سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ منگل کو دوپہر ایک بجے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ لکھنے اور بولنے میں بہت سے سوالات ہیں، ہمیں معلوم تھا کہ مشکلات ہیں ہم نے عمران خان کو کئی کاموں سے روکنا تھا ورنہ وہ تو ملک بیچ دیتا، بلاول جوان ہے اس کو غصہ جلدی آ جاتا ہے، ہم غصہ پینے کے عادی ہیں، سیاستدان سے بات ہو سکتی ہے، عمران خان اور تحریک انصاف سے کیا بات کروں جو یوٹرن پر یقین رکھتا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا عمران خان کو کس ایشو میں گرفتار کرنا ہے یا نہیں کرنا یہ وزیر داخلہ کا اپنا کام ہے، الیکشن کا ماحول ابھی بنے گا اس کے بعد سیاسی فیصلے کریں گے، سوچ کہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں گے، مردم شماری پر بلاول کو سندھ کی حد تک اعتراضات ہیں، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں لیکن حکومت کا حصہ ہیں۔