میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں دہشت گردی دوبارہ آگئی، حکومت عمران کی گرفتاری کے پیچھے ہے، فواد چودھری

ملک میں دہشت گردی دوبارہ آگئی، حکومت عمران کی گرفتاری کے پیچھے ہے، فواد چودھری

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی دوبارہ آگئی، حکومت عمران کی گرفتاری کے پیچھے ہے۔زلفی بخاری کے ساتھ زمان پارک پہنچنے پر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان دہشت گرد حملے پر افسوس ہے، حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ابتدائی معلومات کے مطابق شہادتیں بڑھنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ واپس آگئی ہے، وفاقی حکومت کو فکر نہیں وہ 24 گھنٹے عمران خان کی گرفتاری کے پیچھے ہیں، پاکستان کے اصل مسئلے پیچھے رہ گئے اور معیشت تباہ ہو گئی ہے، امن و امان کی صورتحال مزید ابتر اور آئین کو بھی تباہ کرنے کے پیچھے لگے ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی چھوٹی سوچ کے لوگ اتنی بڑی کرسیوں پر بیٹھ کیسے گئے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کا فیصلہ قانونی طور پر غلط ہے، ہم نے ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں