میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار

امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ویلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ حیدرآباد میں اپنی نئی فلم ’ پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔اداکار نے لکھا کہ آنے والی فلم میں ایکشن سیکوئنس کی شوٹنگ کے دوران وہ حادثے کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے ان کی پسلی ٹوٹ گئی ہے۔ انہیں فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فلم کی شوٹنگ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ شدید زخمی ہونے کے باعث تکلیف میں ہیں اور ان دِنوں گھر پر آرام کر رہے ہیں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے کیونکہ انہیں حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں