طاقتور ،بااثر حلقوں نے ریاستی رٹ کی بحالی کیلئے کمر کس لی
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ ) طاقتور اور بااثر حلقوں نے ریاستی رٹ کی بحالی کیلے کمر کس لی بڑھتی ہوئی قانون شکنی ” قبضے ” لوٹ مار ” سیاسی ہیرا پھیری ” من مانیوں ” معیشت کی گرتی اور بگڑتی صورتحال کے سدباب اور ادراک کیلے ایک بار پھر میدان میں اترنے کا اٹل فیصلہ کرپشن ” بدعنوانیوں بے قاعدگیوں ، بے ضابطگیوں اقرباء پروری ” لوٹ مار ” سیاسی و افسر شاہی کلچر ” قبضہ گروپ و لینڈ گریبنگ/ گریبرز کے خلاف بڑی گرینڈ / دبنگ کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا اس حوالے سے سندھ حکومت کو ” الرٹ ” جاری مختلف شعبوں اور معمولات کیلے ” ٹاسک ” مل گیا کاروائی کیلے فری ھینڈ کا گرین سگنل جاری ادھر حکومت سندھ کا دبنگ و بڑا فیصلہ قانون و حکومتی رٹ پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں مختلف سرکاری اداروں جن میں قابل ذکر ” بلدیہ عظمیٰ کراچی ” ضلعی بلدیات ” کمشنریٹ سسٹم ” شکایات کے بڑھ جانے اور شکایتوں کے انبار و مسائل کے حل کیلے ” گرینڈ آپریشن ” کیا جائگا "کسی کو نہیں بخشا جائگا احداف و نشانہ کرپٹ و کرپشن مافیا ” آپریشن تمام تر سیاسی وابستگیوں دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کیا جائگا بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت شہر بھر کی تمام ضلعی بلدیات اور ان میں موجود ” کرپٹ انتظامی افسران و اہلکار نشانہ ہونگے کرپٹ و بدعنوان مافیا کے خلاف سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ادھر واضح رہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے اپنی و میڈیا رپورٹس کیساتھ دیگر زرائع سے موصولہ اطلاعات پر قانون کی بالادستی کیلے کام شروع کردیا ہئے اس ضمن میں یاد رہئے کہ موصولہ اطلاعات پر جن محکموں میں جانچ پڑتال کی گئی ان میں بلدیہ عظمیٰ سمیت ضلعی بلدیات و دیگر میں ” خرد برد ” مالی بدعنوانیوں ” بیقاعدگیوں ” بیضابطگیوں سے متعلق ہوشرباء اور چونکا دینے والے انکشافات نے حکومت و تحقیقاتی اداروں کو گھما دیا اوپر سے آنے والے شدید دباؤ پر سندھ حکومت نے فیصلہ کن کارروائی کیلے گرین سگنل جاری کردیا اس حوالے سے یاد رہئے کہ سیاسی و سرکاری افسر مافیا جنھوں نے سرکاری اراضی سمیت پیٹرول ڈیزل جعلی بھرتیوں بوگس بلنگ غیرقانونی ٹھیکے ” کوٹیشنز غیرقانونی ترقیاں و دیگر مد میں قومی و حکومتی خزانے کو اربوں کھربوں کا جھٹکا چونا لگایا ایسے عناصر کے خلاف قانون کا دائرہ تنگ کیا جارہا ہئے مزید بدنامی اور تباہی سے بچنے کیلے ملکی سطح پر موجود اسٹیک ہولڈرز کی باہمی رضامندی و مشاورت کے بعد بڑا اور دبنگ فیصلہ کرلیا گیا ہئے زرائع اس حوالے سے انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی محکمہ جاتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت شہر کی تمام ضلعی بلدیات میں اسکیننگ کا آغاز کردیا گیا ہئے جسے انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہئے دوسری جانب ” کرپٹ ادارتی سیاسی و سرکاری مافیا کے خلاف تواتر سے چلنے والی خبروں کے باوجود متعلقہ ڈپٹی کمشنرز و ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے تاحال کسی بھی قسم کا کوئی ایکشن یا قانونی و تادیبی کاروائی سے اجتناب و سیاسی دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے ڈھیر ہو جانا جیسے معملات نے صورتحال کو مزید سنگین و گھمبیر بنادیا ہے جس کے سبب سپریم کورٹ کے احکامات سمیت قانون و حکومتی رٹ کا تماشہ اور مزاق سمیت ریاست کیلے بھی خطرے کی گھنٹی ہئے جو ملکی سلامتی کیلے بھی خطرہ اور چیلینج ہئے جس پر اب کمپرومائز نہیں کیا جائگا ادھر فوری طور پر شہر کے تمام اضلاع میں موجود کرپٹ سرکاری افسر و سیاسی مافیا کیخلاف کاروائی کا گرین سگنل جاری کردیا گیا ہئے جلد پکڑ دھکڑ شروع ہوگی کئی نوکریوں اور کئی عہدوں سے برطرف فارغ کردیے جائنگے جبکہ کئی جیل یاترا کیلے تیار بھی رہیں لوٹ کے مال کی واپسی کیلئے کیس تحقیقاتی اداروں کو بھیجنے کا فیصلہ سندھ حکومت نے کراچی کی تمام ڈی ایم سیز جس میں ضلع کورنگی ضلع ملیر ضلع شرقی ” ضلع وسطی ” ضلع غربی اور ڈسٹرکٹ کونسل شامل ہئے کے راشی و کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ” کیسیز ” تحقیقاتی اداروں کو بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہئے نیب و اینٹی کرپشن زدہ افسران کو کٹہرے میں لایا جائگا اور انھیں ” ڈی سیٹ ” کیا جائگا ،کرپشن اور بدعنوانیوں میں ملوث مذکورہ ڈی ایم سیز کے افسران کے متعلق بتایا جارہا ہئے کہ ” فرائض منصبی ” عہدے ” مناصب ” اختیارات کا یکسر غیرقانونی استعمال اور مبینہ طور پر جعلی کوٹیشنز،جعلی بلنگ،غیر قانونی بھرتیوں،بوگس ٹھیکوں سمیت دیگر بدعنوانیوں کے ذریعے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ،مذکورہ افسران کیخلاف گذشتہ کئی ماہ سے محکمہ کی جانب سے تحقیقات کی جارہی تھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں کرپشن کے سنگین شواہد سامنے آنے کے بعدمحکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ملوث کئی افسران کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے کیس تحقیقاتی اداروں کو بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر کئی افسران برطرفی و دیگر قانونی شکنجوں میں پھسنے کے بعد پھر اپنے عہدوں پر نہ صرف بحال بلکہ آج بھی براجمان ہیں ان افسران و اہلکاروں کی مکمل لسٹ بھی جلد شامل اشاعت ہوگی اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات تیار کرلی گئی ہیں جو چیف سیکریٹری سندھ کو بھیجی جائینگی،محکمہ بلدیات کے کرپٹ افسران کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں کی اطلاعات پر بدعنوانیوں میں ملوث افسران میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گذشتہ چار سال کے دوران ہر ماہ پیٹرول ڈیزل کی بوگس بلنگ کے ذریعے خزانے کو کروڑوں اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ ضلع وسطی میں چار سالوں کے دوران گاڑیوں کی مرمت،پیٹرول ڈیزل،بوگس کوٹیشنز اور ادائیگیوں سمیت دیگر مد میں خزانے پر بڑا ڈاکہ ڈالا جاتا رہاہے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔