میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہوم ورک مکمل ،مات دیں گے ،وزیراعظم

ہوم ورک مکمل ،مات دیں گے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل ہے اور نمبر گیم پورے ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کرنے والوں میں ریاض فتیانہ اور نصراللہ ریشک شامل تھے۔۔ اس ملاقات میں وفاقی وزرا بھی ہمراہ تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ممکنہ تحریک عدم اعتماد پرگفتگو کی گئی ، اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے موقف میں کہا کہ ارکان پراعتماد رہیں،سب کچھ ٹھیک ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل ہے، نمبر گیم پورے ہیں، اس دوران ارکان نے یقین دہانی کرائی کہیں نہیں جارہے ایسا سوچا بھی نہیں، آپ مطمئن رہیں۔ذرائع کے مطابق ارکان نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کی ٹیم کاحصہ ہیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی وفاداری پر یقین ہے اور پی ٹی آئی کے سب ارکان سے متحد ہیں۔ وزیر اعظم نے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکاشوق پوراکرکے دیکھ لے اندازہ ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں