میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانافضل الرحمن کے چہرے کارنگ اڑاہواہے ، فواد چودھری

مولانافضل الرحمن کے چہرے کارنگ اڑاہواہے ، فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وہ بچہ ہے جو گلی میں کہیں ہو گم گیا ہے او ردیکھیں اپوزیشن بچے کو تلاش کرنے میں کتنا وقت لیتی ہے ،اپوزیشن تو کہہ رہی تھی کہ 48گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد آ جائے گی لیکن اب تو 72واں گھنٹا شروع ہونے والا ہے لیکن عدم اعتماد کا کوئی اتا پتہ نہیں ،عمران خان واحد اعظم ہیںاو راس وقت ایک ایسی حکومت ہے فوج جس کے پیچھے کھڑی ہے ،آصف زرداری نے جنرل ضیاء الحق کا خواب پورا کیا ہے ،میں تو پیپلز پارٹی کے لوگوں سے کہوں گا کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی بجائے پہلے پیپلز پارٹی کو زرداری سے واپس لیںتو شاید نئی پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جا سکے ،حکومتی اراکین اور اتحادی ڈٹ کر ساتھ کھڑے ہیں،جہانگیر ترین کے بیٹے سے خیریت دریافت کرنے کیلئے بات ہوئی ، انہیں ہسپتال سے گھرمنتقل کر دیا گیا ہے او روہ ابھی چند روز لندن میں ہی قیام کریں گے،بلاول سے پوچھنا چاہتاہوں وزیر اعظم کا امیدوار کون ہے ،آٹھ گھنٹے آصف زرداری ، آٹھ گھنٹے شہباز شریف ، آٹھ گھنٹے مولانا فضل الرحمان جبکہ مریم او ربلاول چھٹوٹے ہونے کی وجہ سے چار چار گھنٹے کے وزیر اعظم ہوں گے کیونکہ چوبیس گھنٹے کے لحاظ سے یہی ترتیب بنتی ہے ،یہ تاثر درست نہیں کہ ہمارے مغرب سے تعلقات خرب ہو گئے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان جلد مغربی ممالک کا دورہ کرنے جارہے ہیں،ہم متوازن پالیسی پر یقین رکھتے ہیں،روس اوریوکرین کے مسئلے پر پاکستان بڑا واضح ہے کہ ہم جنگ کی حمایت میں نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ، معاون خصوصی عثمان ڈار اور دیگر کے ہمراہ 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے ، ہم نے صرف یہ کہا ہے کہ وہ میچ کے بعد وہاں پہنچیں کیونکہ پاکستان میں24سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے اس لئے عالمی سطح پر ایسے اشارے نہ دیں جس سے پاکستان میں کرکٹ متاثر ہو ،آپ کرکٹ میچ کے بعد آ جائیں ،اگر آپ کرکٹ میچ کے دوران بھی آتے ہیں تو آپ کے تو70سے 100بند ے ہوں گے وہ تو ایک کیبن میں پورے آ جائیں گے ، ہم تو خرچہ بھی سرکاری نہیں کرتے اس لئے انہیں پی ٹی آئی کے فنڈ سے چائے بھی پلادی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کا چہرہ اترا ہوا تھا ، بقول شاکر شجاع آبادی ’’توں شاکر آپ سیانڑا ںاے ،تو ںمیرا چہرہ ویکھ میرے حالات نہ پُچھ ‘‘،مولانا فضل الرحمان کے چہرے سے جس طرح کا اعتماد جھلک رہا تھا وہ سب نے دیکھ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تو کہہ رہی تھی کہ 48گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد آ جائے گی لیکن اب تو 72واں گھنٹا شروع ہونے والا ہے لیکن عدم اعتماد کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے ، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وہ بچہ ہے جو گلی میں کہیں گم گیا ہے او ردیکھیں اپوزیشن بچے کو تلاش کرنے میں کتنا وقت لیتی ہے ۔ ان میں اتنی استعداد نہیں ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد لائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم امہ کے لیڈر ہیں،پاکستان میںطویل عرصے کے بعد او آئی سی کا اجلاس ہونے جارہا ہے ، وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونا ہے، 29وزرائے خارجہ شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں، 23مارچ کے دن پوری اسلامی امہ یہاں اکٹھی ہو گی بلکہ اس میںیورپی وزرائے خارجہ سمیت دیگر اہم ممالک کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ ہم اس تاثر کو مسترد کرتے ہیں کہ ہمارے مغرب سے تعلقات خرب ہو گئے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان جلد مغربی ممالک کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں