میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں وائرس زدہ گوشت فروخت ہونے لگا

کراچی میں وائرس زدہ گوشت فروخت ہونے لگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہر قائد میں درجنوں باڑوں میں گائے جلدی بیماری میں مبتلا ہو گئی، سندھ فوڈ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ گوشت فروش وائرس زدہ گوشت خریدنے کی کوشش نہ کریں ورنہ کاروائی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیواسٹاک اور ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث کراچی کے درجنوں باڑوں میں گائے جلدی بیماری میں مبتلا ہو گئی۔جس کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھی ڈنڈا اٹھا لیا اور کہا اقدامات نہ کیے گے تو بیماری خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے گوشت فروشوں کو خبردار کیا ہے کہ وائرس زدہ گوشت خریدنے کی کوشش نہ کریں ورنہ کاروائی ہو گی، وائرس والے جانور کے گوشت میں ذخم کے نشانات موجود ہوتے ہیں۔شہریوں میں گائے کے جلدی وائرس سے شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ کراچی سمیت ملک بھرمیں مویشی بھی جلدی وبائی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی جی کی ہدایت پر شہر کی مختلف گوشت کی مارکیٹ میں کاروائی کی ، کاروائی کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی نے گوشت کے میعار کو چیک کیا۔جس کے بعد متعدد گوشت کی دکانوں پر ایس او پی کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے جبکہ مختلف گوشت فروشوں کو سندھ فوڈ اتھارٹی کے لائسنس کے چالان بھی جاری کئے گیے۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے ساتھ ہی سیل کرنے کا وارننگ نوٹس بھی جاری کردیا اور ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا صورتحال برقرار رہی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں