سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں،پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج
شیئر کریں
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کہتا ہوں کہ میں ان پہاڑوں کا رہنے والا ہوں، سامنے آؤ اسٹریچر پر نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں، ابھی آجائیں ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام بدل دینا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرائے کے غنڈے لانا چھوڑ دیں، عمران نیازی چوروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے ، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے ، ہم اس آدمی سے ڈرنے والے نہیں، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس معاملے پر کسی قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں، جس میں ہمت ہے اور ایک سے زیادہ میں بھی ہمت ہے تو کیمرے کے سامنے آجائیں، میں پیچھے ہٹنے والا نہیں، ہم غیرت مند لوگ ہیں، ہم حاضر ہیں، جو بدمعاشی کریگا بدمعاشی کروں گا۔