میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم اپنے مطالبات بند کمروں میں عمران خان کے سامنے رکھیں گے ، فہمیدہ مرزا

ہم اپنے مطالبات بند کمروں میں عمران خان کے سامنے رکھیں گے ، فہمیدہ مرزا

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے تسلسل کے لیے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم اپنے مطالبات بند کمروں میں عمران خان کے سامنے رکھیں گے ۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتی ہوں، آپ نے پہلے سے زیادہ ووٹ لیے ، ساری اتحادی جماعتیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس طرح ووٹ لینے کی ضرورت نہیں تھی، اگر ایک میکنیزم بنایا جاتا تو شاید یہ نوبت نہ آتی۔اْنہوں نے کہا کہ آئین ایک بہت بڑی ذمے داری الیکشن کمیشن پر ڈالتا ہے ، اْمید تھی اوپن بیلٹ کی حمایت پورا ایوان کرے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکی۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ آج اپوزیشن میں دو بہت بڑی سیاسی جماعتیں بیٹھی ہیں، ہم نے دیکھا سندھ اسمبلی میں کیسے ووٹ پڑے ، کوئی بات نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ اس ایوان سے میرا سوال ہیکہ کیا ہم اسی طرح چلتے رہیں گے ؟ اگر ایسے ہی چلنا ہے تو کیوں چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کروائے ۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ عوامی مسائل کے لیے پارلیمنٹ استعمال ہو، ذاتی مفاد کیلئے نہیں، خدارا اس ایوان کو آئین کے تحت چلائیں۔اْنہوں نے کہا کہ خدارا ایوان میں اسپیکر، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی عزت کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں