پی ڈی ایم کاقومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
شیئر کریں
پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) نے قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں جائے گا اور اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا، اْن کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے،فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی صورت میں ہوچکا، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کے لیے یہی لکھا ہے کہ آپ اعتماد کھوچکے ہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی کے اراکین کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں،آج وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے تو ان اراکین کا ووٹ بھی شامل ہوگا جن کووہ بکاؤ مال کہتے ہیں، عمران خان نے جس لب و لہجے میں قوم سے خطاب کیا اس سے شکست چھلک رہی ہے۔