میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ،ایم کیو ایم نے بدلے میں ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ،ایم کیو ایم نے بدلے میں ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی۔ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے بڑی خواہش کا اظہارکردیا، وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام گلے شکوے دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے وفد سے اعتماد کے ووٹ کی درخواست کی جس پر وفد نے اپنے تحفظات سامنے رکھ دیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بطوراتحادی کیے گئے حکومتی وعدے پورے نہیں کیے گئے، ایم کیوایم پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لینے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر کو وزیر قانون بنائے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں