وسائل نہیں کہ ہر گلی میں حکومت عمارتیں چیک کرے ، سعید غنی
ویب ڈیسک
جمعه, ۶ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ہر گلی میں جاکر عمارتوں کوچیک کریں، تاہم غیر قانونی عمارتوں کی معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گولیمار واقعہ میں سرکاری محکمے کی کوتاہی ہے ، دیکھنا ہوگا کہ عمارت قانونی طریقے سے بنائی گئی تھی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری حکام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر میں ملوث ہوتے ہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چند اہلکاروں کو برطرف بھی کیا جاچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مختلف فہرستیں جاری ہوتی رہتی ہیں۔