پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
شیئر کریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ کھلی تو انڈیکس39382 تھا اور 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔کاروباری ہفتے کا آخری دن ہونے کے سبب سرمایہ کار کافی محتاط دکھائی دیئے اور خریدار نہ ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 490 پوائنٹس کم ہو چکا تھا اور اس میں بتدریج کمی دیکھی جا رہی تھی اور 100 انڈیکس میں 1.27 فیصد کمی ہوچکی تھی۔ 42,966,470 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 2,066,012,186 پاکستانی روپے رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت رحجان رہا اور 475 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔جمعرات کو مجموعی طور پر 340 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 198 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 122کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور پانچ روز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کم ہوئے ۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے ۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔