میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا دیکھ رہی ہے کون امن اور کون جنگی جنون کو ہوا دے رہا ،فواد چوہدری

دنیا دیکھ رہی ہے کون امن اور کون جنگی جنون کو ہوا دے رہا ،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن کے لیے کھڑا ہے اور کون جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے ، ہم نے جس طریقے سے بھارتی پائلٹ واپس کیا، بھارت نے اس کے برعکس شاکراللہ کی لاش پاکستان واپس بھیجی۔بھارتی ٹی وی کو د یئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ہونے والی کارروائی کسی دبا ئو کے تحت نہیں کی گئی بلکہ یہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا حصہ ہے ، پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن کے لیے کھڑا ہے اور کون جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے ، ہم نے جس طریقے سے بھارتی پائلٹ واپس کیا، بھارت نے اس کے برعکس شاکراللہ کی لاش پاکستان واپس بھیجی جب کہ بھارت سے شواہد مانگنا بھی بھارت میں ایک مسئلہ بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنامحاسبہ کرنا چاہئے ، کشمیریوں کے ساتھ ہمارا خون کا رشتہ ہے ، بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بہت بڑا مسئلہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں