میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صمصام بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب کا حلف اٹھا لیا

صمصام بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

سید صمصام علی شاہ بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدی محمد سرور نے گورنر ہائوس میں منعقد ہونے والی تقریب میں صمصام بخاری سے بطور صوبائی وزیر عہدے کا حلف لیا۔ گورنر پنجاب نے انگریزی زبان میں صمصام بخاری سے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا، صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین، حسنین بہادر دریشک، سردار محسن خان لغاری، دیگر صوبائی وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی سمیت اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ صمصام بخاری کوفیاض الحسن چوہان کی جگہ وزیر اطلاعات پنجاب تعینات کیا گیا ۔ فیاض الحسن چوہان کو ہندو برادری کے حوالہ سے بیان دینے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔یاد رہے ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے صمصام بخاری نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا ۔ انہوں نے 2002 سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز اس وقت کیاجب آزاد امیدوار کی حیثیت سے انہوں نے اپنا پہلا الیکشن لڑا تھا لیکن اس میں انہیں شکست ہوئی تھی۔صمصام بخاری نے 2008 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور فتح یاب ہونے کے بعد کچھ عرصہ کے لیے وزیر مملکت برائے اطلاعات بھی رہے ۔2015 میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور 2018 کے عام انتخابات میں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا تاہم ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی نے دوبارہ انہیں ٹکٹ دیا، اس بار وہ الیکشن جیت کر رکن صوبائی اسمبلی بنے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں