میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیاض الحسن چوہان کو پارٹی سے بھی فارغ کیا جائے ،سینیٹر کرشنا کماری کا وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ

فیاض الحسن چوہان کو پارٹی سے بھی فارغ کیا جائے ،سینیٹر کرشنا کماری کا وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشناکماری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لیکر اچھا فیصلہ کیاہے ، میں امید کرتی ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کو ان کوپا رٹی سے بھی نکالناچاہئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان عادت سے مجبور ہیں اور ہمیشہ ایسے بیانات دیتے آرہے ہیں، ہم امن کی جانب جارہے تھے اور عالمی برادری کو امن کا پیغام دے رہے تھے کہ فیاض الحسن چوہان نے ایسا بیا ن دیکر ہندو کمیونٹی کی دل آزاری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لیکر اچھا فیصلہ کیاہے ، میں امید کرتی ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کو ان کوپا رٹی سے بھی نکالناچاہئے ،اب دیکھتے ہیں کہ تحریک انصاف اس حوالے سے کیا فیصلہ کرتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں