میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں رہائش پذیر افغان پناہ گزینوں کی گنتی کا فیصلہ

کراچی میں رہائش پذیر افغان پناہ گزینوں کی گنتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی نمائندہ ریووین مینک ویلا سے ملاقات کی جس میں سندھ بالخصوص کراچی میں رہنے والے افغان پناہ گزینوں کی گنتی کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔یو این ایچ سی آر کے نمائندے کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میںکراچی میں رہنے والے افغانی اور دیگر پناہ گزینوں اور شہر میںاسٹریٹ چلڈرن کی بحالی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یو این ایچ سی آرکی نمائندہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کے پاس اسٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے لیے 200 ملین ڈالرزکے فنڈز ہیں، یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نے این او سی ملنے پر اسٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے لیے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری داخلہ اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ یو این ایچ سی آر کو شہر میں اسٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے لیے این او سی جاری کریں۔ملاقات میں بتایا گیا کہ کراچی میں 30 ہزار بچے بے گھر ہیں ہیں،حکومت بچوں سے گدا گری پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے اور ان کی بحالی کے لیے شیلٹر ہوم قائم کرنے جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کواندازہ نہیں کہ کتنے افغانی اور دیگر قومیت کے پناہ گزین یہاں رہ رہے ہیں،انھوں نے یواین ایچ سی آر پر زور دیا کہ وہ ان کی گنتی کرائیں تاکہ اس کے مطابق ان کے لیے پانی،خوراک اور وسائل کا بندوبست کیا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں