میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاری شروع کردی، مزید طیارے شامل

پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاری شروع کردی، مزید طیارے شامل

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کی تیاری شروع کردی، بیڑے میں عارضی طور پر مزید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چھ نیرو باڈی طیارے حج آپریشن میں استعمال ہوں گے ، پی آئی اے چھ ماہ کے لیے ویٹ لیز پر طیارے حاصل کرے گی۔پی آئی اے نے ویٹ لیز پر طیارے حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا، قومی ایئرلائن کے بیڑے میں طیارے جون سے شامل کیے جائیں گے ۔ویٹ لیز پر حاصل کیے جانے والے طیاروں میں ایئربس 320، اور 737 طیارے شامل ہوں گے ۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے ۔علاوہ ازیں اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حج کو حجاز مقدس کا سفر نصیب ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں