میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرے ووٹرپر ڈاکا ڈالا توایسا پیچھا کروں گا کہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو

میرے ووٹرپر ڈاکا ڈالا توایسا پیچھا کروں گا کہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حریف سیاست دانوں کا نام لیے بغیر ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ اور پرانے سیاست دانوں نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت، معیشت اور وفاق کو نقصان پہنچایا ہے اور ان میں سے کسی کو حکومت ملی تو اگلے روز دھرنے کی سیاست شروع کریں گے، اور اگر میرے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، یا کسی نے چھیڑ چھاڑ کی تو ایسا پیچھا کروں گا کہ وہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹولاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں پورے ملک کا دورہ اور مہم چلانے کے بعد اپنے گھر واپس آیا ہوں، لاڑکانہ کے عوام کا شکر گزار ہوں، عوام نے جو وفاداری میرے اور میرے خاندان اور میری جماعت کے ساتھ دکھائی ہے اس سے دنیا کی تاریخ رقم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام جب وزیراعظم بناتے ہیں تو پورے ملک کی ترقی ہوتی ہے، ملک ایٹمی پاور بن جاتا ہے اور پوری امت مسلمہ کی قیادت کرتا ہے، پوری دنیا بات مانتی ہے کیونکہ انہیں علم ہوتا ہے کہ یہ عوام کا وزیراعظم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے سے ملک میں لاڑکانہ سے وزیراعظم نہیں بنا، اب لاڑکانہ اور لاڑکانہ کے عوام کی باری ہے، انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں دیکھیں وہ ماضی کا حصہ بن گئی ہیں اور اپنی آخری اننگز کھیل رہی ہیں، ہم نے ان سب کو دیکھا اور بھگتا ہے، وزیراعظم بننے سے کچھ اور کہتے ہیں اور وزیراعظم بننے کے بعد کچھ اور کرتیہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پرانے سیاست دان جو آج تک سیاست میں ہیں وہ نفرت اور تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں جانتے، یہ اس ملک کو اپنی نفرت کی سیاست کی وجہ سے خطرے میں ڈال رہے ہیں، ان کی سیاست سیاست نہیں رہی، انہوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا ہے، سیاست کو گالی بنا دیا ہے اور پورا ملک مایوس ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا یہی ہماری قسمت میں ہے کہ ہم نے انھی شکلوں کو بار بار دیکھنا ہے، ہماری معیشت کو نقصان ہوا تو ان بزرگ اور پرانے سیاست دانوں کی انا اور ضد کی وجہ سے ہوا ہے، انہوں نے اپنی ذاتی دشمنی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت، وفاق، جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم اس کرسی پر بیٹھنا چاہتا ہے، ان کی ضد کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، جس کے لیے عوام نے خون کی قربانی دی ہے، ہماری معیشت کے ساتھ کھیلنے والوں کو احساس، فکر اور اندازہ نہیں ہے کہ عوام کتنی مشکل اور تکلیف میں ہے، ان کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہمیں معاشی بحران میں دھکیلا گیا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخی سطح پر آگئی ہے لیکن ان کو فکر نہیں ہے، فکر ہے تو کرسی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے نہ اپنا منشور عوام کو دیا ہے، ووٹ کے لیے نہ تو عوام کے پاس گئے اور عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں اگر اس مشکل سے نکلنا ہے اور چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام ہو جس سے معاشی استحکام ہو اور اس سے عوام کا معاشی فائدہ ہو اور مسائل کا حل ہوتو نہ مسلم لیگ(ن) اور نہ پی ٹی آئی یہ کام کرسکتی ہے، صرف اور صرف پیپلزپارٹی یہ کام کرسکت


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں