میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں مجرموں کو سزا مکمل ہونے سے قبل رہا کرنے کا انکشاف

سندھ میں مجرموں کو سزا مکمل ہونے سے قبل رہا کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ میں مجرموں کو سزا مکمل ہونے سے پہلے سپریم کورٹ کے حکم کے برعکس پیرول پر رہا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹر ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن نے سیکریٹری محکمہ داخلہ کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ اس عمل سے جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔ڈائریکٹر ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن نے سیکریٹری محکمہ داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ سزایافتہ مجرموں کو سزا مکمل ہونے سے قبل پیرول پر رہا کرنے سے معاشرے پر خراب اثرات پڑ رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے گڈ کنڈکٹ پریزنرز پروبیشن ریلیز ایکٹ دو ہزار ایک پر نظر ثانی کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ نئی کمیٹی پیرول کے موجودہ قوانین کا جائزہ لے گی اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان میں ترامیم کی سفارش کرے گی۔ ان قوانین میں ترامیم کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے جو انہیں پیش کیا جائے گا۔ تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سزا یافتہ مجرموں کو سزا مکمل ہونے سے پہلے پیرول پر رہا کیا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں