میمن گوٹھ ، الیکشن آفس میں بم لگانے کا منصوبہ بے نقاب،2دہشت گرد گرفتار
ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی میں الیکشن آفس پر بم لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو دہشت گردوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور حساس ادارے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی کی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کررہے تھے۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ الیکشن آفس یا پولنگ اسٹیشن پر بم لگانا تھا، ملزمان کو مبینہ طور پر دبئی سے صوفی چانڈیو سے ہدایت لینا تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت سخاوت اور اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم سخاوت نے میمن گوٹھ میں ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی جبکہ گرفتار دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔