میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانیدار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ منشیات اسمگلروں کے سرپرست نکلے

تھانیدار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ منشیات اسمگلروں کے سرپرست نکلے

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تھانہ پیرآباد کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی منگھو پیر نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی دو کمپنیز کے مالکان کو ہفتہ وار مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے بھتہ وصولی کے بعد غیر قانونی دھندہ اسمگلنگ کرنے والوں کو چھوٹ دے دی، ٹرانسپورٹر نے پیرآباد کے علاقے میں اسمگل شدہ مال رکھنے کے لیے گودام بنا لیے ۔ تفصیلات کے مطابق پیرآباد تھانے کے تھانیدار اور ڈی ایس پی منگھو پیر نے نثار کوچ کمپنی اور ہریانہ کوچ کمپنی کے مالکان سے غیر قانونی دھندے کو چلانے کے لیے ہاتھ ملا لیا ہے ، متعلقہ دونوں ذمہ داران افسران ہفتہ وار مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کے بعد کھلی چھوٹ دینے کا انکشاف ہوا ہے تاہم چھوٹ ملنے کے بعد دونوں ٹرانسپورٹر کمپنی نے پیرآباد تھانے کی حدود بنارس چوک کے قریب اپنے اپنے گودام بنا لیے ، جہاں پر اسمگلنگ شدہ سامان کو رکھا جائے گا ، مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار اور ہریانہ کمپنی کی مسافر کوچز کوئٹہ سے کراچی کے روٹ پر چلتی ہیں جبکہ دونوں کمپنی کی انتظامیہ نے اپنی گاڑیوں میں خفیہ خانے بنا رکھے ہیں ، خفیہ خانوں میں کوئٹہ سے نان کسٹم سامان کے علاوہ بھاری مقدار میں منشیات بھی لائی جاتی ہے ، جو مذکورہ گوداموں میں رکھی جاتی ہے ، جہاں سے شہر بھر میں منشیات کے مالکان تک پہنچائی جاتی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کوئٹہ سے نان کسٹم مال میں الیکٹرونکس آئٹم ، چھالیہ ، کپڑے کے علاوہ آئس ، کرسٹل ، قندھانیہ اور چرس لاتے ہیں ، پیرآباد تھانے کی حدود میں واقع گوداموں سے منشیات آن لائن بھی فروخت ہوتی ہے جس کے عوض تھانہ پیرآباد اور ڈی ایس پی منگھو پیر سے مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے ہفتہ وار وصول کرتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں