لیاری گینگ وار کمانڈر ایران سے پیپلز پارٹی کیخلاف مہم چلانے لگے
شیئر کریں
لیاری گینگ وار کمانڈر ایران سے پیپلز پارٹی کے خلاف مہم چلانے لگے، گارڈن سے گرفتار گینگ وار کارندے خرم شہزاد نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار گینگ کا کارندا خرم شہزار نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ایران سے مہم چلائی جارہی ہے، ملزم خرم شہزاد وصی اللہ لاکھو اور فیصل پٹھان کا کارندہ ہے، ملزم لیاری میں پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول کے خلاف مہم چلا رہا تھا۔گرفتار خرم شہزاد نے کہا کہ گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کا ایران سے فون آیا تھا، کہا گیا پیپلزپارٹی اور نبیل گبول کے خلاف وال چاکنگ کرو،۔خرم شہزاد نے بیان میں کہا کہ میرے منع کرنے پر گینگ وار کمانڈر نے دھمکیاں دی، وصی اللہ لاکھو اور فیصل پٹھان لیاری میں بھتے لے رہے تھے۔دوسری جانب ایس ایس پی سٹی امجدحیات کا کہنا ہے کہ گینگ وار کمانڈر ایران سے بیٹھ کر لیاری میں حالات خراب کرانا چاہتے ہیں، گینگ وار کارندے الیکشن مہم میں انتشار پھیلا رہے تھے۔