میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز

جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، انہوں (عمران خان) نے ’جیل بھرو تحریک‘ کا اعلان ہے، میں انتظار کر رہی ہوں کہ وہ آکر جیلیں بھریں اور بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، آپ کو بھی پتا چلے کہ جیل کیا ہوتی ہے، ڈیتھ سیل کیا ہوتا ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم پر یا ہماری جماعت پر کوئی دباؤ نہیں ہے، اب دباؤ ان پر ہے، انہوں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان ہے، میں انتظار کر رہی ہوں کہ وہ آکر جیلیں بھریں اور بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے زمان پارک میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے دفاع میں خواتین کو رکھا ہوا ہے تو ان کو ہٹائیں، ان کو کہیں کہ میں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، سب سے پہلے جیل بھرنے میں خود جاؤں گا، ہم انتظار میں ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ میرا دورہ بہت اچھا رہا، کل یہاں پر ورکرز کنونشن تھا، اس میں کارکنوں کا جو جذبہ تھا اور جو ان کی کمٹمنٹ تھی، اس سے بڑا حوصلہ ملا، مجھے احساس ہوا کہ بے شک مہنگائی ہے اور حالات مشکل ہیں، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، عوام کو پتا ہے کہ مشکلات کس کی لائی ہوئی ہیں اور امید کا دیہ اب بھی روشن ہے، دن رات ایک کریں گے اور ان کی امیدوں کو پورا کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاہے ضمنی انتخابات ہوں یا عام انتخابات، ہمیں ہر چیز کے لیے تیاری رکھنی ہے، میری کوشش ہے کہ اپنی جماعت کو متحرک کروں، اپنے کارکنوں کو متحرک کروں، ہم نے تیاری تو زور و شور سے شروع کردی ہے۔ پرویزمشر ف دنیاسے جاچکے ہیں ان کامعاملہ اللہ کے سپردکردیاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں