بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے، جاوید میانداد
شیئر کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے، پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں کرکٹ مل رہی ہے۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ آئی سی سی اگربھارت کو کنٹرول نہیں کر رہا تو گورننگ باڈی کا اور کیا کام ہے؟ آئی سی سی کو چاہیے رولز سب کے لیے یکساں بنائے، انڈیا ہوگا اپنے لیے ہوگا۔ جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کو یہاں آ کر کھیلنے اور ہارنے سے مصیبت ہو جاتی ہے، ماضی میں بھارت شارجہ سے بھی ڈر کر بھاگا تھا، شکست پر بھارت میں وبال آ جاتا ہے، ماضی میں گواسگر کو بھی ہار پر بھارتی عوام سے مسئلے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گڈ لک بولتا ہوں، زندگی میں سب چلتا ہے گھبرانا نہیں چاہیے، فائٹ کرنی چاہیے اور اپنی غلطیوں کو ٹھیک کر کے چلنا چاہیے، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے رہتے ہیں، وقت آنے کاانتظار کرنا چاہے۔