میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی نے باضابطہ تیاریاں شروع کر دیں

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی نے باضابطہ تیاریاں شروع کر دیں

ویب ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ’’جیل بھرو تحریک‘‘ شروع کرنے کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو اہداف سونپ دئیے گئے، رضا کارانہ طور پر گرفتاریاں دینے والے کارکنان کی فہرستیں تیار کی جائیں گی، ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان عمران خان کی کال پر گرفتاری پیش کریں گے۔فہرستوں کی تیاری مکمل کرنے کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ ہفتے چیئرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان کو پیش کر دی جائیں گی، جیل بھرو تحریک کو 3 مرحلوں میں آگے بڑھایا جائے گا، پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین و اراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے۔دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان جیل جانے کیلئے خود کو پیش کریں گے، تیسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کے ووٹرز اور عوام بھی جوق در جوق گرفتاریاں دیں گے، عمران خان نے 4 فروری کو قوم سے خطاب میں ملک گیر ’’جیل بھرو تحریک‘‘ کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں