میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتی ،ڈاکٹرعارف علوی

دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتی ،ڈاکٹرعارف علوی

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتی، اقوام متحدہ میں بھارت ہی سیز فائر کیلئے گیا تھا، بھارت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔انہوںنے مظفرآباد میں یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو ہم یوم استحصال کشمیر کے طور پر مناتے ہیں، مسلمانوں نے بھارت کے ساتھ رہنے کی کوشش کی، 2 قومی نظریہ آیا اور کہا گیا کہ دونوں قومیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں، بھارت نے ہمیشہ دو قومی نظریے کو چیلنج کیا، بھارت کے حالات دو قومی نظریے پر مہر ثبت کرتے ہیں، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد قربانیوں سے بھری پڑی ہے، خواتین کی بے حرمتی کو بھارت نے ریاستی آلے کے طور پر استعمال کیا۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اکابرین کو دھوکے میں رکھا، کشمیر میں پیلٹ گنز استعمال کی جا رہی ہیں، بھارت نے کشمیر میں طاقت کا استعمال کیا، لوگوں کو نابینا کیا، آج بھارت میں نفرت کی آگ ہے وہ خود اس میں جل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہر روز اس نظریے کو سچ ثابت کر رہا ہے، جن مسلمانوں پر بھارت میں ظلم ہو رہا ہے ہمیں ان کی فکر ہے، پاک فوج نے بتا دیا آنکھ دکھا ئیں گے تو آنکھ نکال دیں گے، دنیا نے حملے سے متعلق بھارتی دعوئوں کو مسترد کر دیا، اقوام متحدہ میں بھارت ہی سیز فائر کیلئے گیا تھا، بھارت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتی، پاکستان کی تاریخ کشمیر کی آزادی تک نامکمل ہے، بھارت کشمیر کی جغرافیائی حیثیت بدل کر جھوٹی حکومت لانا چاہتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں