میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیںگے سعید غنی

کراچی میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیںگے سعید غنی

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کراچی ڈویژن کے وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی جاوید ناگوری صوبائی وزیر شہلارضا ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی آصف خان دیگر نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی بنیاد شہید ذوالققار علی بھٹو نے رکھی اور کشمیر کا مسئلہ بلاول بھٹو کی قیادت میں حل ہوگا ستائیس فروری کو کراچی سے لانگ مارچ میں کشمیری بھی حکومت سے حساب چکانے اسلام آباد جائیں گے موجودہ حکومت نے کشمیریوں کو مودی کے ہاتھوں بیچ دیا ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن اور پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر سندھ زون کے تحت ریلی نکالی گئی کراچی بھر سے جلوسوں نے ریلی میں شرکت کی ۔ ریلی میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدور پارلیمنٹرینز اور عہدیداروں ورکرز کی بڑی تعداد اقبال کشمیری۔ ظفراقبال دیگر نے شرکت کی اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی کے شرکا کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے عملی طورپر میدان میں آنے کی ضرورت ہے کشمیریوں پر ظلم کے خلاف موجودہ حکومت خاموش ہے ملک میں نااہل حکومت نے کشمیرکاز کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑدیا ہے ۔2019 میں بھارتی حکومت نے کشمیر پر اپنا تسلط مظبوط کیا جس کے خلاف وزیر اعظم نے بے بسی کا اظہار کیا مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے مابین اصل تنازعہ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایسے ہی نہیں کہا تھا کہ کشمیر کے لئے ہزارسال لڑیں گے موجودہ حکومت کشمیریوں کی ترجمان نہیں ہے عالمی برادری کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج مسلئہ کشمیر پر پاکستان کی بجائے بھارت کے ساتھ کھڑی ہے ۔مسلمان ممالک بھی کشمیریوں کی حمایت کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں ہم مسلئہ کشمیر کو بلاول بھٹو کی قیادت میں فلیش پوائنٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کی ہے ملک کا کوئی ایسا شعبہ نہیں جسے موجودہ حکومت نے تباہی سے دوچار نہ کیا ہو عمران خان نے چینی کا نوٹس لیا گندم یوریا کا نوٹس لیا سب مارکیٹ سے غائب ہوگئے دعا کریں عمران خان کشمیر کا نوٹس نہ لے خدا نہ کرے کشمیری پریشان ہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی جس کی حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے وفاقی حکومت اس کے اتحادیوں کو صرف بلدیاتی قانون کی فکر ہے وفاقی حکومت کی نااہلی سے توجہ ہٹانے کے لئے بلدیاتی مسئلہ کو اچھالا جارہاہے کراچی کے دشمن کراچی کے عوام کی بجائے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں کراچی میں کسی کی بدمعاشی اور اسے دوبارہ بدامنی کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ستائیس فروری کو بلاول بھٹو کی قیادت میں اسلام آباد کا رخ کریں گے اسلام آباد میں نااہل حکومت کا گھیراو کریں گے کشمیری بھی اپنا حساب چکانے اسلام آباد جائیں گے ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ فروری کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر پر رکھی گئی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ۔ پیپلزپارٹی نے اپنے ہردور حکومت میں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا موجودہ حکومت کہتی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سردخانے میں ڈال دیا ہے مودی نے مقوضہ کشمیر پر اپنا تسلط مظبوط کیا ہماری حکومت خاموش رہی ایک طرف کشمیر جل رہاہے مگر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر حکمران خاموش ہیں ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج اسلامی دنیا کشمیر کی حمایت سے دور ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کے لئے پیپلزپارٹی روشن امید ہے بلاول بھٹو کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے اور مسئلہ کشمیر حل کرائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں