کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند، شہری پریشان
Author One
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
کوئٹہ: شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گزشتہ 10 گھنٹوں سے بند ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
موبائل سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کوریئر سروس، فوڈ اور بائیک رائیڈرز اور موبائل کے کام سے وابستہ افراد پریشانی میں مبتلا ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق موبائل سروس بندش کی وجہ معلوم نہیں۔
دوسری جانب، ذرائع صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 2 روز کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7 جنوری کو رات 12بجے بحال کر دی جائے گی۔